انڈیا کا ایک مرتبہ پھر کبوتر پر جاسوسی کا الزام، سوشل میڈیا پر حکام کا مذاق

                         
                               انڈیا کا ایک مرتبہ پھر کبوتر پر جاسوسی کا الزام سوشل میڈیا پر حکام کا مذاق



انڈیا اور پاکستان میں سرحد پر کشیدگی رہنا کوئی غیر معمولی بات نہیں آئے روز ہم خبروں میں دونوں جانب سے کنٹرول لائن کی خلاف ورزی کرتے ہوئے فائرنگ کی خبریں پڑھتے اور سنتے رہتے ہیں لیکن اگر اس جنگ کے جنون میں معصوم پرندوں کو بھی مورد الزام ٹھہرایا جائے تو تعجب کی بات لگتی ہے
اور انڈین حکام نے پیر کو ایک مرتبہ پھر اپنے عوام کو تعجب میں ڈالا اور ادھر پاکستان میں ٹرینڈ بن گیا
ہوا کچھ یوں کہ انڈیا کی سرکاری نیوز ایجنسی پریس  کے مطابق انڈین حکام کا کہنا ہے کہ انھوں نے اپنے زیر انتظام کشمیر کے ضلع کٹھوا کے سرحدی علاقے میں ایک کبوتر پکڑا ہے جس پر شبہ ہے کہ اسے پاکستان نے جاسوسی کے لیے تربیت دی ہے
مگر یہ پہلا موقع نہیں ہے جب انڈین حکام نے ایسا دعویٰ کیا ہو اور اس سے پہلے ریاست پنجاب اور راجستھان کے سکیورٹی حکام بھی پاکستان کی طرف سے آنے والے کبوتروں کو مبینہ جاسوس کہہ کر پکڑ چکے ہیں
پیر کو انڈیا کی  جانب سے اس خبر کو سوشل میڈیا پر جاری کرنا تھا کہ دونوں ممالک کے صارفین نے اس خبر کے متعلق بے لاگ تبصروں اور میمز کا ایک سلسلہ شروع کر دیا۔

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

..امریکی خاتون کا بھائی کے نام بھیجا گیا پوسٹ کارڈ33 سال بعد منزل تک پہنچ گی..