کوڈک نے تجارتی پیمانے پر دنیا کا سب سے بڑا جگسا پزل پیش کر دیا

کوڈک نے تجارتی پیمانے پر دنیا کا سب سے بڑا جگسا پزل پیش کر دیا


فوٹوگرافی کمپنی  کوڈک  نے حال ہی  میں دنیا کا سب سے بڑا جگسا پزل پیش کیا ہے یہ پزل  51,300ٹکڑوں پر مشتمل ہے اور اس کی پیمائش 28.5 ضرب 6.25 فٹ ہے
اس پزل میں کوڈک نے پیشہ ور فوٹوگرافرز کے بنائی شاندار تصاویر شامل کی ہیں۔دنیا کے اس سب سےبڑے جگسا 
پزل کی قیمت تقریبا 600 ڈالر ہے اسے مکمل کرنے کے لیے آپ کو ایک بڑے سے کمرے کی ضرورت پڑے گی

اس پزل کے اتنے زیادہ ٹکڑوں کو جوڑنے کے لیے اچھا خاصا وقت لگے گا لیکن کوڈک نے اس کا بھی آسان حل نکال لیا ہے
انہوں نے اس بڑے پزل کو 27 چھوٹے پزلز میں تقسیم کیا ہے جن  پر مختلف تصاویر جیسے دیوار چین  مجسمہ آزادی اور تاج محل بنی ہوئی ہں۔ یہ 27 چھوٹے پزل مکمل ہونے پر مکمل پزل بھی حل ہو جاتا ہے 
اس پزل کو حل کرنے  میں سب سے بڑا مسئلہ اس کےبڑے سائز کا ہی ہے امیزون پر فروخت ہونے والے اس پزل میں بہت سے لوگ دلچسپی لے رہے ہیں


تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

..امریکی خاتون کا بھائی کے نام بھیجا گیا پوسٹ کارڈ33 سال بعد منزل تک پہنچ گی..