کچھ اور نا ملا تو چوروں نے چہرے چھپانے کے لیے تربوز کا ماسک بنا لیا




. کچھ اورنا ملا تو چوروں نے چہرے چھپانے کے لیے تربوز کا ماسک بنا لی/





ورجینیا پولیس کا کہنا ہے کہانہوں نے چوری کی ایک واردات میں مطلوب دو چوروں کو گرفتار کیا ہے ان چوروں نے واردات کے دوران خود کو سرجیکل ماسک یا ہیلمٹ کی بجائے تربوز کی مدد سے چھپایا ہوا تھا دونوں چوروں نے خالی تربوز کے چھلکے کو بطور ماسک استعمال کیا 
تھا
لویزا پولیس ڈیپارٹمنٹ کا کہنا ہے کہ دو افراد نے 6 مئی کو تقریباً 9 بجکر 25 منٹ پر شیٹز گروسری سٹور سے نامعلوم تعداد میں اشیا چرائیں
چوری کے دوران دونوں نے سر پر اندر سے خالی تربوز پہنے ہوئے تھے پولیس کے مطابق چور چوری کی ہوئی کار 2006 بلیک ٹویوٹا ٹاکوما میں فرار ہو گئے
پولیس ڈیپارٹمنٹ نے اپنے فیس بک پیج پر سی سی ٹی وی کیمرے سے لی ہوئی دونوں کی تصویریں شیئر کر کے لوگوں سے گرفتاری میں مدد دینے کی درخواست کی تاہم سوموار کو انہیں گرفتار کر لیا گیا تو یہ تصویریں فیس بک پیج سے ڈیلیٹ کر دی گئیں

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

..امریکی خاتون کا بھائی کے نام بھیجا گیا پوسٹ کارڈ33 سال بعد منزل تک پہنچ گی..