سوشل میڈیا پر شرمندگی کا سامنا، بھارتی پولیس نے پاکستانی کبوتر کو آزاد کر دیا

سوشل میڈیا پر شرمندگی کا سامنا، بھارتی پولیس نے پاکستانی کبوتر کو آزاد کر دیا

مقبوضہ جموں و کشمیر کے علاقہ کاتھوا کے سینئر پولیس سپرٹنڈنٹ شالیندر کمار نے اس بات کی تصدیق کی کہ دو روز قبل پکڑے جانے والے پاکستانی کبوتر کو چھوڑ دیا گیا ہے

تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر سخت تنقید  کے بعد بھارتی پولیس نے دو روز قبل حراست میں لیا جانے والا پاکستانی مبینہ جاسوس کبوتر آزاد کردیا ہے  خبر ایجنسی کے مطابق مقبوضہ جموں و کشمیر کے علاقہ کاتھوا کے سینئر پولیس سپرٹنڈنٹ شالیندر کمار نے اس بات کی تصدیق کی کہ دو روز قبل پکڑے جانے والے پاکستانی کبوتر کو چھوڑ دیا گیا ہے
بھارتی پولیس نے دعویٰ کیا تھا کہ یہ جاسوس کبوتر ہے جس کے پنجوں میں ڈالے گئ
پلاسٹک کے چھلے پر ایک موبائل نمبر لکھا تھا جسے بھارتی پولیس نے ایک خفیہ کوڈ بتایا تھا واقعہ کے بعد پاکستان کے سرحدی علاقہ شکر گڑھ کے گاؤں بگا کے رہائشی حبیب اللہ کا بیان سامنے آیا جس میں اس نے کہا کہ بھارت میں پکڑا جانے والا کبوتر اس کی ملکیت ہے اس نے عید کے روز کبوتر اڑائے تھے مگر گولڈن نسل کی یہ مادہ کبوتری واپس نہیں آئی
حبیب اللہ نے یہ بھی کہا تھا کہ پلاسٹک کے چھلے پر اس کا موبائل نمبر لکھا ہوا ہے اس سے قبل بھارت میں پکڑے جانے والے کبوتر کا پاکستانی مالک حبیب اللہ کی ایک ویڈیو منظر عام پر آئی ضلع نارووال کی تحصیل شکرگڑھ کے نواحی گاؤں کے حبیب اللہ نامی شخص نے دعویٰ کیا کہ بھارتی فورسز نے جاسوسی کے الزام میں جو کبوتر پکڑا ہے اس کا مالک وہ ہے 

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

شاپنگ بیگز کے لباس انسٹاگرام پر مقبول ہوتا نیا رواج.,