خاتون کی 14 سال سے مسلسل کھانسی کا سبب پھیپھڑوں میں پھنسی ہوئی ہڈی نکلا
خاتون کی 14 سال سے مسلسل کھانسی کا سبب پھیپھڑوں میں پھنسی ہوئی ہڈی نکلا
ایک 22 سالہ چینی خاتون پچھلے 14 سالوں سے مسلسل کھانسی کی تکلیف میں مبتلا تھیں وہ اس وقت حیران رہ گئیں جب انہیں معلوم ہوا کہ اس کھانسی کا سبب 14 سال پہلے پھیپھڑے میں پھنسنے والا مرغی کی ہڈی کا ایک ٹکڑا تھا
یہ ٹکڑا اُن کے پھیپھڑوں میں اس وقت پھنسا تھا جب اُن کی عمر 7 یا 8 سال تھی اس سے پہلے انہوں نے کئی بار ہسپتالوں کے چکر لگائے لیکن کوئی بھی مسلسل کھانسی کا سبب نہ جان سکا
خاتون اپنے علاج کی کوشش کراتی رہیں کئی بار ڈاکٹروں نے انہیں غلط تشخیص کی ایک بار ڈاکٹروں نے انہیں سانس کی نالیوں کا پھیلاؤ تشخیص کیا۔کئی سال تک وہ اینٹی بائیوٹک لے کر علاج کرتی رہیں لیکن سب بے سود رہااس کا اصل مرض بھی اتفاق سے ہی سامنے آیا ہے وہ ہائپرہائیڈروسس کے لیے سرجری کرانا چاہتی تھیں
یہ ٹکڑا اُن کے پھیپھڑوں میں اس وقت پھنسا تھا جب اُن کی عمر 7 یا 8 سال تھی اس سے پہلے انہوں نے کئی بار ہسپتالوں کے چکر لگائے لیکن کوئی بھی مسلسل کھانسی کا سبب نہ جان سکا
سرجری سے پہلے ڈاکٹروں نے اُن کے چند ٹسٹ لکھ دئیے جس کا مقصد یہ دیکھنا تھا کہ وہ سرجری کے لیے صحت مند ہیں یا نہیں

تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں