نوازشریف اور ان کے قریبی ساتھی ایٹمی دھماکوں کے خلاف تھے......... شیخ رشید
مئی۔20 20ء) وزیر ریلوے شیخ رشید نے دعویٰ کیا ہے کہ ملک میں ایٹمی دھماکے انہوں نے گوہر ایوب اور راجاظفرالحق نے کروائے ہیں جبکہ اس وقت کے وزیراعظم نواز شریف سمیت کابینہ کے تمام اراکین ان دھماکوں کے مخالف تھے لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مجھے یہ بات کرنے کی ضرورت نہیں تھی لیکن اس لیے کررہا ہوں تا کہ آئندہ آنے والی نسلوں کو معلوم رہ ‘انہوں نے کہا کہ ہر حکومت نے اس پر کام کیا لیکن اس وقت
جوہری دھماکوں کے موقع پر بیرونِ ملک موجودگی کے حوالے سے پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں شیخ رشید نے کہا کہ میری ڈیوٹی ایسی تھی کہ مجھے ملک سے باہر جانا تھا اور جن لوگوں کے پاس دھماکوں کا ڈیٹا تھا ان میں میں بھی شامل تھا شیخ رشید نے انکشاف کیا کہ وہ آج کل ایک کتاب بھی لکھ رہے ہیں انہوں نے بتایا کہ جب جوہری حوالے سے ڈاکٹر عبدالقدیر کے خلاف مسائل پیدا ہوئے تو میں واحد شخص اور سیاسی ورکر تھا جو ایران گیا اور کرنل قذافی سے بھی میں نے ہی ملاقات کی تھی
- ایک سوال کے جواب میں وزیر ریلوے نے کہا کہ جب سے میں پیدا ہوا ہوں میرے پیچھے ایجنسیز لگی رہتی ہیں لیکن ایجنسیوں سے مجھے خوشی ہوتی ہے ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ کورونا کے بعد دنیا میں بہت کشیدگی پیدا ہونے کے امکان ہیں جبکہ پاکستان اور بھارت کے درمیان بھی تناﺅ میں اضافہ ہورہا ہے اور 72 گھنٹوں کے دوران پاک فوج نے 2 ڈرون طیارے گرائے ہیں

تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں